dailyreformer.pk
July 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز 

فیفا ورلڈکپ: میسی کو معافی، امریکی کھلاڑی کو ریڈ کارڈ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

فیفا ورلڈکپ: میسی کو معافی، امریکی کھلاڑی کو ریڈ کارڈ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کرلی تاہم فارورڈ فولرین بالوگن کو دکھائے گئے ریڈ کارڈ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

میچ کے 64ویں منٹ میں گیند پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کے دوران بالوگن کا پاؤں بوسنیا کے دفاعی کھلاڑی تارک محریمووچ کے ٹخنے پر آ گیا۔

ریفری نے وی اے آر کے طویل جائزے کے بعد انہیں سیدھا ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

امریکی ٹیم کے ہیڈ کوچ موریسیو پوچیٹینو نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالوگن کا ارادہ مخالف کھلاڑی کو نقصان پہنچانے کا نہیں تھا اور یہ مکمل طور پر غیر ارادی واقعہ تھا۔

دوسری جانب امریکا کے سابق فٹبالر الیکسی لالاس نے سوشل میڈیا پر لیونل میسی کے ایک سابقہ میچ کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے مطابق میسی کی چیلنج بھی اسی نوعیت کی تھی لیکن اس پر کوئی کارڈ نہیں دکھایا گیا۔

لالاس نے سوال اٹھایا کہ اگر دونوں واقعات ایک جیسے تھے تو پھر ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ اور دوسرے کو مکمل رعایت کیوں دی گئی۔

ان کے اس مؤقف کے بعد سوشل میڈیا پر ریفریوں کے فیصلوں کے خلاف ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ صارفین میسی اور بالوگن کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے احتجاج کر رہے ہیں۔

متعدد صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ فیفا کی جانب سے لیونل میسی کو خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وی اے آر کے کئی متنازع فیصلوں نے ایونٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *