dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

فیفا ورلڈ کپ2026 فائنل: دنیائے فٹبال کے نئے بادشاہ کا فیصلہ آج، ارجنٹینا اور اسپین آمنے سامنے

فیفا ورلڈ کپ2026 فائنل: دنیائے فٹبال کے نئے بادشاہ کا فیصلہ آج، ارجنٹینا اور اسپین آمنے سامنے

دنیائے فٹبال پر آئندہ چار برس تک حکمرانی کس ٹیم کی ہوگی، اس کا فیصلہ آج امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ہوگا جہاں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور عالمی چیمپئن اسپین مدمقابل ہوں گے۔

 نیویارک کے نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس سنسنی خیز فائنل پر دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

اسپین 2010 میں اپنی پہلی عالمی ٹرافی جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ اس کا دوسرا فائنل ہے۔

دوسری جانب ارجنٹینا ساتویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیل رہا ہے۔ اس سے قبل یہ ٹیم  1978، 1986 اور 2022 میں عالمی چیمپئن بن چکی ہے اور اب مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ مقابلہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے ممکنہ آخری ورلڈ کپ میچ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ مداح امید کر رہے ہیں کہ میسی اپنی ٹیم کو ایک اور عالمی اعزاز دلانے میں کامیاب ہوں گے۔

فائنل میں اگرچہ تمام نظریں لیونل میسی اور اسپین کے نوجوان سپر اسٹار لامین یامال پر مرکوز ہیں، تاہم دونوں ٹیموں کے پاس ایسے کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی لمحے اپنی شاندار کارکردگی سے میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *