dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
اطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہراطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہر

حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف تخمینے سے 100ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول۔

مالی سال 26-2025 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1567 ارب 45 کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی ہوئی، جو حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زائد ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی یہ رقم حکومت کے 1468 ارب روپے کے مقررہ ہدف اور آئی ایم ایف کے 1546 ارب روپے کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی ہے۔

اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں مزید 50 ارب 16 کروڑ روپے الگ سے قومی خزانے میں جمع کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت لیوی کی وصولی میں 347 ارب 24 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر گزشتہ برسوں کا جائزہ لیا جائے تو مالی سال 25-2024 میں 1220 ارب 21 کروڑ، مالی سال 24-2023 میں 1019 ارب جبکہ مالی سال 23-2022 میں 580 ارب روپے لیوی کی مد میں وصول کیے گئے تھے۔موجودہ ٹیکس ڈھانچے کے تحت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے 28 پیسے فی لیٹر کے حساب سے لیوی عائد کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر 5، 5 روپے فی لیٹر کے حساب سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی باقاعدگی سے وصول کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *