dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سات دہشت گرد ہلاک۔

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، دیگر جنگی سامان، 2 گاڑیاں اورایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خاران اور لجے میں لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خاران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *