dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام کامیابی سے جاری

کوئٹہ: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام کامیابی سے جاری ہے۔

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ضلع موسیٰ خیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مختلف پراجیکٹس مکمل کرلیے گئے، موسیٰ خیل میں فیز ون اور فیز ٹو کے 70 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 115 میں سے 96 منصوبے مکمل جبکہ 19 تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ضلع موسیٰ خیل میں تعلیم، صحت، صاف پانی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں، منصوبوں کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا، جس میں ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندے شامل تھے۔

بلوچستان میں مقامی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ‘بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو’ یکساں ترقی اور خوشحالی کا پروگرام ثابت ہورہا ہے، یہ پروگرام صوبے کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *