dailyreformer.pk
September 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

عیدالاضحیٰ: کوئٹہ سے پہلی اسپیشل ٹرین کا سفر شروع، مزید 2 ٹرینیں کراچی سے  روانہ ہونگی


عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سفری مشکلات کے پیشِ نظر پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین آج صبح 10 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی۔ یہ ٹرین 8 اکانومی بوگیوں اور ایک پاور وین پر مشتمل ہے، جس میں 500 سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

یہ ٹرین سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان اور لاہور سے گزر کر 24 مئی کو راولپنڈی پہنچے گی۔

انتظامیہ نے ٹرینوں کے بروقت اور مؤثر آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

شیڈول کے مطابق کراچی سے راولپنڈی براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا کے لیے دوسری اسپیشل ٹرین 24 مئی کو چلے گی جب کہ اس سلسلے کی آخری یعنی تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

ان تینوں اسپیشل ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز شامل کی گئی ہیں۔ عید کے موقع پر پشاور کو عید اسپیشل ٹرینوں کے روٹ میں شامل نہیں کیا گیا، جس سے پشاور کے مسافر محروم رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *