dailyreformer.pk
July 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
منگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، 5 روز میں 79 دہشت گرد ہلاکوزیراعلیٰ بلوچستان سے مظاہرین کے مذاکرات کامیاب، 5 روز سے جاری دھرنا ختم، 11 افراد بھی بازیاببلوچستان سے ٹرین آج دوسرے روز بھی معطلوفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیےبھارت؛ انتہا پسند بی جے پی کے زیراقتدارریاست مہاراشٹرامیں اقلیتوں کا جینا محالٹرمپ کے قتل کی نئی سازش؟ ایرانی منصوبے سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس کا بڑا انکشاففیفا ورلڈکپ: ایمباپے نے میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، مزید کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیےسنیتا کے ’گولی مارنے‘ والے بیان پر گووندا نے دلچسپ جواب دے دیاخبردار! آپ کی فیس بک پوسٹ کسی سائبر کرائم مافیا کی منفی سرگرمی کا ذریعہ بن سکتی ہےپاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن قرارمنگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، 5 روز میں 79 دہشت گرد ہلاکوزیراعلیٰ بلوچستان سے مظاہرین کے مذاکرات کامیاب، 5 روز سے جاری دھرنا ختم، 11 افراد بھی بازیاببلوچستان سے ٹرین آج دوسرے روز بھی معطلوفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیےبھارت؛ انتہا پسند بی جے پی کے زیراقتدارریاست مہاراشٹرامیں اقلیتوں کا جینا محالٹرمپ کے قتل کی نئی سازش؟ ایرانی منصوبے سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس کا بڑا انکشاففیفا ورلڈکپ: ایمباپے نے میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، مزید کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیےسنیتا کے ’گولی مارنے‘ والے بیان پر گووندا نے دلچسپ جواب دے دیاخبردار! آپ کی فیس بک پوسٹ کسی سائبر کرائم مافیا کی منفی سرگرمی کا ذریعہ بن سکتی ہےپاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن قرار

کرسٹیانو رونالڈو کی افتتاحی میچ میں مایوس کن کارکردگی، پرتگال کو بڑا دھچک

فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں پرتگال کے افتتاحی میچ کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔

جمہوریہ کانگو کے خلاف کھیلے گئے میچ میں رونالڈو اپنی شاندار کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جس کے بعد ماہرین اور شائقین کی جانب سے ان کی فارم اور قومی ٹیم میں کردار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

41 سالہ رونالڈو میچ کے دوران کوئی خاطر خواہ اثر نہ چھوڑ سکے اور پرتگال کو کانگو کے خلاف صرف ایک، ایک گول کے برابر نتیجے پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس مایوس کن کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا میں ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے پرتگال اور کانگو کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد پرتگال ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور کانگو ایک پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ اس گروپ میں کولمبیا 3 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

اسی دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے رونالڈو سے متعلق ماضی کے بیانات دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئے ۔ کوہلی نے 2023ء میں کہا تھا کہ رونالڈو کو وقت سے پہلے ختم قرار دینے والے ناقدین اکثر غلط ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ مشکل حالات میں بھی شاندار واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ رونالڈو اب اپنے عروج کے دور جیسی فارم میں نہیں ہیں، تاہم انہوں نے گزشتہ سیزن میں اپنے کلب النصرکے لیے 30 میچز میں 28 گول اسکور کیے تھے جو ان کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

اسپورٹس ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ رونالڈو کی انفرادی صلاحیت نہیں بلکہ قومی ٹیم کے ساتھ ان کی ہم آہنگی کا ہے، اگر پرتگال اپنی حکمت عملی بہتر بنائے تو رونالڈو اب بھی ٹیم کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق رونالڈو کے مستقبل پر سوالات ضرور اٹھ رہے ہیں، تاہم شائقین کو امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے آئندہ میچز میں اپنی کارکردگی سے ناقدین کو ایک بار پھر خاموش کرا دیں گے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *