dailyreformer.pk
July 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز 

مولڈووا کے وزیر اعظم الیگزینڈرو مونٹیانو نے استعفیٰ دے دیا

مولڈووا کے وزیر اعظم الیگزینڈرو مونٹیانو نے استعفیٰ دے دیا

مولڈووا کے وزیر اعظم الیگزینڈرو مونٹیانو نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیگزینڈرو مونٹیانو جو نومبر 2025 سے وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز تھے، نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں محسوس ہوا ہے کہ وہ اپنی اصولوں اور ذاتی اقدار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں مزید انجام نہیں دے سکتے، لہٰذا وہ مستعفی ہورہے ہیں۔

تاہم انہوں نے استعفے کی کوئی تفصیلی وجہ بیان نہیں کی۔ استعفے سے قبل سرکاری فضائی نیویگیشن کمپنی مولڈاٹسا میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اعلیٰ تنخواہوں کے معاملے پر حکومت کو شدید عوامی اور سیاسی تنقید کا سامنا تھا جسے اس استعفیٰ کا ایک اہم سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

مولڈووا کے صدر مایا ساندو نے الیگزینڈرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے وزیر اعظم کی تقرری تک عبوری طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ ہفتے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع کریں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ استعفیٰ صدر مایا ساندو اور ان کی یورپ نواز حکمران جماعت پی اے ایس کے لیے ایک اہم سیاسی چیلنج ہے، کیونکہ مولڈووا یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں اور خطے کی بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *