dailyreformer.pk
September 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

ٹرمپ کا کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز جہازوں کیلئے کھلی ہونے کا دعویٰ

ٹرمپ کا کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز جہازوں کیلئے کھلی ہونے کا دعویٰ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کمرشل جہازوں کی آمد ورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے جبکہ امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل بحری ٹریفک کے لیے کھلی ہوئی ہے جبکہ امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں دنیا کے اہم تیل سپلائی روٹ کی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بیان میں کہا کہ ایران کے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے دعوؤں کے باوجود آبنائے ہرمز میں جہاز کی آمدو رفت جاری ہے۔

امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ی بحریہ کے کمانڈرنے حال ہی میں کہا کہ ایرانی فورسز کی شناخت، نگرانی اور مسلسل نظر رکھنے کے بغیر کوئی بھی غیرملکی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا ہے۔

سینٹکام نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس نہیں ہے، یہ بدستور بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے اور امریکی افواج نے تعینات ہیں اور بحال رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی فوج نے ایک اور بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ان تمام جہازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے جو قانونی طور پر بین الاقوامی بحری راستے سے گزرنا چاہتے ہیں، امریکی افواج موجود ہے اور جہازوں کی آمد ورفت کی آزادی یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کی بلاجواز جارحیت،  ہراسانی، دھمکیوں اور بدلہ لینے کے اعلان کے باوجود امریکی فوج جہازوں کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی فوج نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول نہیں ہے اور ٹریفک جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *