dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جہاں میدان میں کھلاڑی ریکارڈز پر ریکارڈز بنارہے ہیں وہیں تماشائیوں نے بھی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹورنامنٹ نے ابھی اختتام سے قبل ہی تماشائیوں کی تعداد کے حوالے سے گزشتہ دو ورلڈکپ کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

فیفا کے مطابق ابتدائی 100 میچز میں مجموعی طور پر 65 لاکھ 27 ہزار 410 شائقین اسٹیڈیمز کا رخ کر چکے ہیں جو روس 2018 اور قطر 2022 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر آنے والے 64 لاکھ 36 ہزار 20 تماشائیوں سے بھی زیادہ ہے۔

روس ورلڈ کپ میں 30 لاکھ 31 ہزار 768 جبکہ قطر ورلڈ کپ میں 34 لاکھ 4 ہزار 252 افراد نے اسٹیڈیم میں میچز دیکھے تھے۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں ابھی دو سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل باقی ہے جس میں لاکھوں تماشائیوں کی شرکت متوقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *