dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈ

اٹلی میں 216 کلو منشیات لانے والے اسرائیلی کو حراست میں لے لیا گیا

اٹلی میں 216 کلو منشیات لانے والے اسرائیلی کو حراست میں لے لیا گیا

اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک ایئرپورٹ پر حکام نے اسرائیلی شہری کو 216 کلو گرام منشیات کے ساتھ حراست میں لے لیا ہے۔

اٹلی کی کسٹمز اور مالیاتی پولیس کے مطابق ملزم تل ابیب سے روم پہنچا تھا۔ معمول کی جانچ کے دوران اس کے سامان پر شبہ ہوا جس کے بعد تلاشی لینے پر سات سوٹ کیسوں سے مجموعی طور پر 216 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔

منشیات ایک مخصوصو پودے سے حاصل کردہ ہے جس کے پتوں میں محرک مادہ پایا جاتا ہے اور کئی یورپی ممالک میں اس کی درآمد اور فروخت پر پابندی اور سخت قانونی ضوابط نافذ ہیں۔

حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ کسی بڑے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا یا اکیلا کام کر رہا ہے۔

اطالوی حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور عدالت میں شواہد پیش کیے جائیں گے جس کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھے گی۔

دوسری جانب ملزم کا مطالبہ ہے کہ اُسے اسرائیل واپس بھیج دیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *