dailyreformer.pk
November 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

بچوں کیلئے ٹیسلا کی بیلنس بائیک متعارف، ہاتھوں ہاتھ فروخت

بچوں کیلئے ٹیسلا کی بیلنس بائیک متعارف، ہاتھوں ہاتھ فروخت

الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی ٹیسلا نے دو سے پانچ برس کی عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرائی ہے۔ اس بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں دُگنی سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بائیک بغیر پیڈل، موٹر اور بریک کے تیار کی گئی ہے، یعنی بچے اسے اپنے پیروں کی مدد سے چلاتے ہیں۔ بائیک میں ہلکے وزن کا میگنیشیم فریم اور جدید ڈیزائن دیا گیا ہے جبکہ اس کی نشست کو پانچ مختلف سطحوں پر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نسبتاً زیادہ قیمت کے باوجود بائیک فروخت کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی۔ ٹیسلا کی جانب سے فروخت کی جانے والی اس سے ملتی جلتی 30 ڈالر کی ٹی شرٹ بھی فوری طور پر فروخت ہو گئی۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بائیک کی نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈرز شروع کیے جائیں گے۔ تاہم، محدود دستیابی کے باعث خریداروں کو جلد آرڈر دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مارکیٹ میں زیادہ تر بیلنس بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہیں جبکہ ٹیسلا کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔

اس سے قبل بھی ٹیسلا بچوں کے لیے سائبر کواڈ اے ٹی وی متعارف کرا چکا ہے، جس کی فروخت حفاظتی معیارات پر پورا نہ اترنے کے باعث عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *