dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

800 لیویز اہلکاروں کو زبردستی روکنے اور مشقت لینے کے الزامات جھوٹ ہیں، پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ

800 لیویز اہلکاروں کو زبردستی روکنے اور مشقت لینے کے الزامات جھوٹ ہیں، پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ

کوئٹہ: 

پولیس ٹریننگ سینٹر (پی ٹی سی) کوئٹہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اس خبر کو بے بنیاد، گمراہ کن اور منفی پروپیگنڈا دیا ہے جس میں 800 لیویز اہلکاروں کو غیرقانونی طور پر روکے رکھنے اور ان سے مشقت لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیویز اہلکاروں کی ریفریشر ٹریننگ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور تربیتی امتحانات تقریباً مکمل کیے جا چکے ہیں صرف فائرنگ ٹیسٹ کا باقی ماندہ حصہ ایمونیشن موصول ہوتے ہی مکمل کرایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تربیت کے دوران لیویز اہلکاروں کو قواعد و ضوابط کے مطابق 10 روزہ تعطیلات بھی دی گئی تھیں، جبکہ ٹریننگ کے دوران انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ایمونیشن کی فراہمی کے بعد سالانہ نتائج مرتب کیے جائیں گے، جس کے بعد تمام لیویز اہلکاروں کو ضابطے کے مطابق ان کے متعلقہ اضلاع روانہ کر دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں فراہم کی جانے والی تربیت، رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات ملک کے دیگر تربیتی مراکز کے مقابلے میں بہتر ہیں اور تمام لیویز اہلکار اپنی تربیت سے مطمئن اور منظم انداز میں تربیتی عمل مکمل کر رہے ہیں اور  تربیت مکمل ہوتے ہی تمام لیویز اہلکاروں کو قواعد و ضوابط کے مطابق ان کے اضلاع واپس بھیج دیا جائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبر حقائق کے منافی ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے کے بجائے مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *