dailyreformer.pk
November 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalRequest for Bids Project Management Unit Balochistan Education Support Programmeبلوچستان کے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور ڈیجیٹل تعلیم پر توجہ دیں: گورنرقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم اور شاہراہ کھول دی گئیکوئٹہ ڈویژن میں 125 بند اسکول دوبارہ فعال، 46 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیکوئٹہ کے تھانوں میں شہریوں کی شکایات ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو نظام نصبکوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹسبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalRequest for Bids Project Management Unit Balochistan Education Support Programmeبلوچستان کے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور ڈیجیٹل تعلیم پر توجہ دیں: گورنرقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم اور شاہراہ کھول دی گئیکوئٹہ ڈویژن میں 125 بند اسکول دوبارہ فعال، 46 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیکوئٹہ کے تھانوں میں شہریوں کی شکایات ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو نظام نصبکوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹسبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایت

فیفا ورلڈکپ: ’یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا‘ فائنل میں شکست پر میسی افسردہ

فیفا ورلڈکپ: ’یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا‘ فائنل میں شکست پر میسی افسردہ

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈکپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہار کا دکھ بہت گہرا ہے اور اس زخم کو بھرنے میں وقت لگے گا۔

فائنل میچ کے اضافی وقت میں فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول کی بدولت اسپین دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا جبکہ ارجنٹینا اپنے 2022 کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔

39 سالہ میسی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگرچہ شکست کا غم ناقابل بیان ہے لیکن وہ ٹورنامنٹ کی مثبت یادوں اور پوری قوم کی بھرپور حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل تک رسائی حاصل کی جو ایک بڑی کامیابی ہے اور کھلاڑیوں نے ہر میچ میں بھرپور عزم اور محنت کا مظاہرہ کیا۔

میسی نے اسپین کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارک باد بھی دی۔

انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں آٹھ گول اور چار اسسٹ کے ذریعے نمایاں کردار ادا کیا تاہم فائنل میں مضبوط ہسپانوی دفاع کے سامنے کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

دوسری جانب مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز نے بھی کہا کہ ٹیم نے قومی جرسی کا دفاع پوری لگن، عاجزی اور عزم کے ساتھ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اصل کامیابی صرف ٹرافی جیتنے میں نہیں بلکہ ہر لمحہ اپنی ٹیم اور ملک کے لیے بھرپور جدوجہد کرنے میں ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *