سوراب کے علاقے گدر میں معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں پر جیٹ طیاروں سے ہونے والی بمباری، تشدد اور بے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیلنے کا واقعہ انتہائی دل دہلا دینے والا اور شدید مذمت کے قابل ہے۔ بچوں اور خواتین پر اس طرح کی اندھا دھند بمباری اور شہریوں کو لہولہان کرنا شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اذیت ناک عمل ہے۔ جن اداروں کی ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، ان کے ہاتھوں شہریوں کا متاثر ہونا تشویش ناک ہے۔ ریاستی ادارے ،انتظامیہ اور متعلقہ حکام فوری طور پر اس کارروائی کرنے والوں کو سامنے لائے اور ان کو سخت سزا دے اس واقعے کی فوری اعلیٰ سطحی اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کی جائے۔جمعیت علماء اسلام سوراب کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔
گدر کے مظلوم عوام پر ظلم و ستم جیٹ طیاروں کی بمباری کی پرزور مذمت**مولانا عبدالغفور حیدری**رکن قومی اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل، جمعیت علماء اسلام

Leave a Reply