dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی۔

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر مستونگ کے علاقے کٹھ کوچہ، کنڈ عمرانی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق حملے میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں صوبائی وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اہلکاروں نے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔پولیس کے مطابق ضیاء لانگو قلات میں ڈپٹی کمشنر آفس میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کوئٹہ جا رہے تھے کہ کھڈکوچہ کنڈ عمرانی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کیا، حملے کے بعد شرپسند فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا۔میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملوں سے ہمارے عزم اور پاکستان سے محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر مستونگ میں فتنۃ الہندوستان نے بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو بہادری سے پسپا کیا اور تقریباً 20 منٹ تک حملے کا بھرپور جواب دیا گیا

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *