dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

پاکستان کے معدنی شعبے میں نئی پیش رفت، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے خضدار منصوبہ فعال۔

کوئٹہ: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری، ترقی اور وسائل کے مؤثر استعمال کو فروغ مل رہا ہے۔پاکستان کا معدنی شعبہ وسیع قدرتی وسائل کے باعث معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے اہم صلاحیت رکھتا ہے۔خضدار بارائٹ، لیڈ، زنک (بی ایل زیڈ) منصوبہ پاکستان کے اہم معدنی منصوبوں میں شامل ہے، جس پر طویل عرصے سے کام جاری ہے۔

ایس آئی ایف سی نے بی ایل سیز منصوبے کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل میں سہولت کاری فراہم کرتے ہوئے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی، یہ منصوبہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور بولان مائننگ انٹرپرائزز کے اشتراک سے خضدار میں تیار کیا جا رہا ہے۔

خضدار میں واقع بی ایل زیڈ منصوبہ 69 ملین ٹن معدنی ذخائر اور 34 سالہ متوقع مائن لائف کا حامل ہے۔لیز سے متعلق مسائل کے حل کے بعد آپریشنل معاہدے کی تکمیل منصوبے میں اہم پیش رفت ثابت ہوئی، منصوبے سے سالانہ 150 سے 230 ملین ڈالر تک آمدن اور بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی توقع ہے۔پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کر رہے ہیں۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنی منصوبوں میں پیش رفت، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی معدنی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *