dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

بلوچستان میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری

بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، کنگری، رکھنی، کوہلو اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمے کے مطابق بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تیز ہواؤں سے کمزور تعمیرات، درختوں، سائن بورڈز اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم ایز کو حساس علاقوں، شاہراہوں، نشیبی مقامات اور نالوں کی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو، مشینری اور دیگر ضروری وسائل تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو بجلی کے کھمبوں، درختوں، بل بورڈز اور کمزور تعمیرات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں، نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں جانے سے گریز کریں۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متعلقہ حکام اور شہریوں کو محتاط اور چوکس رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *