dailyreformer.pk
November 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

ملکی درآمدات میں 19 فیصد اضافے سے تجارتی خسارہ 26 فیصد بڑھ گیا

غذائی اجناس، گاڑیوں، ٹرانسپورٹ سامان اور مشینری سمیت مختلف اشیا کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ ہوا

اسلام آباد: رواں مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ جولائی میں ملکی درآمدات 19 فیصد بڑھنے کے باعث تجارتی خسارے میں 26 فیصد اضافہ ہوگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق غذائی اجناس، گاڑیوں، ٹرانسپورٹ سامان اور مشینری سمیت مختلف اشیا کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں 80 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی اشیائے خورونوش درآمد کی گئیں، جن کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 224 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بچوں کے دودھ اور کریم کی درآمد 25 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہی۔ مصالحے، سویابین، پام آئل، چینی اور دالیں بھی بیرون ملک سے منگوائی گئیں۔ مزید یہ کہ گزشتہ ماہ 112 میٹرک ٹن چینی بھی درآمد کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مشینری کی درآمد میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی طور پر ایک ارب 31 کروڑ ڈالر کی مشینری درآمد ہوئی۔ اس میں پاور جنریشن، آفس، ٹیکسٹائل، زرعی، تعمیراتی اور ٹیلی کام مشینری شامل ہے۔

دوسری جانب گاڑیوں سمیت ٹرانسپورٹ سامان کی درآمد 40 فیصد بڑھ کر 42 کروڑ ڈالر ہوگئی۔ خام کپاس سمیت ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد میں بھی 15 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مالیت 68 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔زرعی آلات اور کیمیکلز کی درآمد میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ان کا درآمدی حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ اسی طرح سونے، اسٹیل اور لوہے سمیت مختلف دھاتوں کی درآمد بھی 23 فیصد بڑھی۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق قیمتی دھاتوں کا درآمدی بل 73 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔اس طرح جولائی میں مختلف شعبوں کی درآمدات میں اضافے کے ساتھ ملک کے تجارتی خسارے میں بھی 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *