dailyreformer.pk
November 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalRequest for Bids Project Management Unit Balochistan Education Support Programmeبلوچستان کے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور ڈیجیٹل تعلیم پر توجہ دیں: گورنرقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم اور شاہراہ کھول دی گئیکوئٹہ ڈویژن میں 125 بند اسکول دوبارہ فعال، 46 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیکوئٹہ کے تھانوں میں شہریوں کی شکایات ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو نظام نصبکوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹسبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalRequest for Bids Project Management Unit Balochistan Education Support Programmeبلوچستان کے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور ڈیجیٹل تعلیم پر توجہ دیں: گورنرقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم اور شاہراہ کھول دی گئیکوئٹہ ڈویژن میں 125 بند اسکول دوبارہ فعال، 46 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیکوئٹہ کے تھانوں میں شہریوں کی شکایات ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو نظام نصبکوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹسبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایت

آزاد کشمیر اسمبلی میں ن لیگ کی واضح برتری، حکومت سازی کی پوزیشن مضبوط

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے 31 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق 8 مخصوص نشستوں میں سے 6 پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت سازی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ، جس کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اگلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی 26 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار علی نے 12 ووٹ حاصل کیے۔ علماء و مشائخ کی مخصوص نشست پر ن لیگ کے محمد مظہر سعید نے بھی 26 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ علماء و مشائخ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے حافظ طارق کو 12 ووٹ ملے۔خواتین کی 5 مخصوص نشستوں میں سے 3 نشستیں مسلم لیگ ن کے نام رہیں، جہاں ن لیگ کی مریم زمان، مریم ادریس اور سحرش قمر کامیاب قرار پائیں۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید راجہ بھی کامیاب ہوگئیں۔ مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 32 تک پہنچ گئی جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 14 ہوگئی۔مسلم لیگ ن کے 25 ووٹ جبکہ اتحادی ووٹ کے ساتھ کل 26 ووٹ ہوگئے۔ اوورسیز نشست پر عبدالرحمان آرائیں پہلے ہی بلا مقابلہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو واضح عددی برتری حاصل ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اگلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور وزیراعظم کے انتخاب کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔ مخصوص نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *