dailyreformer.pk
November 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور ڈیجیٹل تعلیم پر توجہ دیں: گورنرقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم اور شاہراہ کھول دی گئیکوئٹہ ڈویژن میں 125 بند اسکول دوبارہ فعال، 46 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیکوئٹہ کے تھانوں میں شہریوں کی شکایات ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو نظام نصبکوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹسبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation Hubبلوچستان کے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور ڈیجیٹل تعلیم پر توجہ دیں: گورنرقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم اور شاہراہ کھول دی گئیکوئٹہ ڈویژن میں 125 بند اسکول دوبارہ فعال، 46 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیکوئٹہ کے تھانوں میں شہریوں کی شکایات ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو نظام نصبکوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹسبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation Hub

بلوچستان میں منفی لٹریچر کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کا انکشاف

کالعدم تنظیم بھارتی ایماء پر بلوچ نوجوانوں میں ریاست مخالف بیانیہ کی ترغیب دے رہی ہے۔

کوئٹہ: قوم پرستی کی آڑ میں دہشت گردی کیلئے نوجوانوں کی ذہن سازی اور پرتشدد بیانیہ کی مذموم سازش کا پردہ چاک ہوگیا۔کالعدم تنظیم بی ایس او مخصوص پروپیگنڈا پر مبنی لٹریچر کے ذریعے بلوچستان کی تاریخ مسخ کرنے اور منفی بیانیہ کے فروغ میں مصروف ہے۔

کالعدم تنظیم بھارتی ایماء پر بلوچ نوجوانوں میں نام نہاد لٹریچر کے پس پردہ ریاست مخالف بیانیہ اور اشتعال انگیزی کی ترغیب دے رہی ہے، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے بلوچستان کی حقیقی تاریخ اوراصل حقائق کو مسخ کر کے من گھڑت منفی مواد تیار کیا جا رہا ہے۔

ماضی میں کالعدم بی ایس او سے منسلک  بشیر زیب، اللہ نذر جیسے کارندے آج فتنہ الہندوستان کے اہم دہشت گرد سرغنہ ہیں۔ بیرونی آقاؤں کی سرپرستی میں بی وائے سی کے بھی تخریبی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو بلوچستان کے باشعورعوام یکسر مسترد کرچکے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس سے پہلے بھی قوم پرستی کے نام پر بلوچ  نوجوانوں کو ریاست سے بدظن کرنے اور گمراہ کن بیانیہ پھیلانے کی مذموم کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، ملک دشمن عناصر مسخ شدہ حقائق اورمن گھڑت تاریخ سے غیور بلوچ نوجوانوں کو گمراہ نہیں کر سکیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *