dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

محمود اچکزئی اور اختر مینگل اپنی ساکھ بچانے کیلیے سیاست کررہے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

دہشت گردوں نے پسماندہ علاقوں میں ایمبولینسز تک چرالی ہیں، کالعدم دہشت گرد کمانڈر ارب پتی بن چکے ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل ملک و عوام کیلیے نہیں بلکہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلیے سیاست کررہے ہیں۔کوئٹہ سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے عوام اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اور پشتون قوم پرست رہنماء اپنے آپ سے ناراض ہیں،انکا نظریہ ایک نہیں ہے، آج محمود اچکزئی اور اختر مینگل ملک اور عوام کے لئے نہیں اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا سردار اخترمینگل نے پنجابی پاکستانی کے قتل کی مذمت کی ہے؟ محمود خان اچکزئی نے گاڑی پر جھنڈا پاکستان کا لگایا ہے لیکن باتیں افغانستان کی کرتے ہیں اور کہتے ہیں وطن افغانستان جبکہ ملک پاکستان ہے۔ضیا لانگو نے کہا کہ مجھ سمیت سارے بلوچ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا وطن اور ملک پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ایمبولیسز تک چرالی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والوں سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، مجھ پر ناکام حملہ کیا گیا سامنے وار کریں تو جواب بھی دینا جانتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں، کالعدم تنظیم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کمانڈرز بلوچستان میں جاری جنگ سے فائدہ اٹھا بھارت کے پیسوں سے ارب پتی بن گئے ہیں کیونکہ انہوں نے دہشت گردی کو اپنا کاروبار بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد کمانڈرز ہمارے نوجوانوں اور خواتین کو ایندھن کے طور پر استعمال کررہے ہیں اور اس کے لیے دہشت گرد ملک بھارت نے بڑا بجٹ مختص کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *