dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

فیلڈ مارشل اور ایرانی صدر کے درمیان انتہائی مثبت ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ

ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، محسن نقوی۔

وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور ایرانی صدر کے درمیان انتہائی مثبت ملاقات ہوئی ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت اور ایرانی صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ایران امریکا تنازع سمیت مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔ دونوں جانب سے ایران امریکا تنازع کے حل، آئندہ کے لائحہ عمل اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر اہم مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس حوالے سے امید ظاہر کی گئی کہ اسلام آباد ایم او یو کی بحالی تنازع کے جامع حل کی راہ ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر نے ملاقات کے دوران اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے، جس پر مثبت اور تعمیری تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات پر پیش رفت بھی سامنے آئی، جبکہ باہمی رابطوں اور مشاورت کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بات چیت انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ، جس سے خطے میں پائیدار امن کے لیے امید پیدا ہوئی ہے۔ ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں میں بھی اہم پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے خطے کے موجودہ حالات میں سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل اور امن کے فروغ کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر بھی توجہ دی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *