dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

امریکا نے حملہ کیا تو خون کی ندیاں بہیں گی، کیوبا کی دھماکا خیز وارننگ

کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینال  نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے کیوبا کے خلاف فوجی کارروائی کی تو اس کے نتیجے میں ’خونریزی‘ ہوگی اور پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

کیوبن صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کیوبا کسی کے لیے خطرہ نہیں تاہم اگر ملک پر حملہ کیا گیا تو عوام بھرپور مزاحمت کریں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ کیوبا نے 300 سے زائد فوجی ڈرون حاصل کیے ہیں اور ان کے استعمال سے متعلق منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ ممکنہ اہداف میں امریکی بحری اڈہ گوانتانامو بے، امریکی جنگی جہاز اور فلوریڈا کا علاقہ کی ویسٹ شامل ہو سکتے ہیں۔

کیوبا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ممکنہ فوجی مداخلت کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب ہوانا کے شہریوں نے بھی امریکی دھمکیوں کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کیا، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید معاشی بحران اور ایندھن کی قلت کے باوجود کیوبا اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے وینزویلا کے تیل کی فراہمی محدود کیے جانے کے بعد کیوبا شدید توانائی بحران کا شکار ہے۔ ملک میں ایندھن کی قلت بڑھ چکی ہے جبکہ کئی علاقوں میں روزانہ صرف ایک یا دو گھنٹے بجلی دستیاب ہوتی ہے۔

امریکا اور کیوبا کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی کئی دہائیوں سے تناؤ کا شکار رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *