dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

حکومت کا پمز آتشزدگی میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ کا اعلان

مالی معاونت قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتی تاہم غمزدہ خانتوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش ہے، حکومت۔

وفاقی حکومت پمز کے نرسری میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نومولود کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کردیا۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے اور مالی معاوضے قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جاں بحق ہونے والے بچے واپس نہیں لائے جا سکتے تاہم حکومت کی جانب سے یہ معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کے دکھ میں کچھ مداوا کرنے کی ایک کوشش ہے۔

وفاقی حکومت نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں گزشتہ روز آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود دم توڑ گئے تھے اور لواحقین اور عینی شاہدین کی جانب سے انتظامیہ سمیت حکومت کو لاپرواہی اور غیرذمہ داری کا مرتکب قرار دیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اسی طرح پمز اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے بھی الگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، دونوں کمیٹیاں 48 گھنٹوں کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائیں گی، جس میں واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *