dailyreformer.pk
November 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

نیپال میں ہولناک سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 538 ہوگئی، سیکڑوں لاپتا

لاپتا سیاحوں میں 100 سے زائد بھارتی اور 12 برطانوی شہری بھی شامل ہیں

نیپال اور تبت کی سرحد پر اچانک آنے والے شدید سیلاب اور مٹی کے تودے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔نیپال کے ٹورازم بورڈ کے مطابق ہلاکتیں 538 سے زیادہ ہوگئیں جبکہ 1300 سے زائد سیاح لاپتا ہیں جن میں 100 سے زائد بھارتی شہری اور 12 برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔تبت سے سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پانی اور کیچڑ کا ایک بڑا ریلا سرحدی گزرگاہ کی عمارتوں سے ٹکراتا دکھائی دیتا ہے۔

نیپال سے آنے والی تصاویر میں بھی سیلابی ریلے کے اچانک آنے پر لوگوں کو جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔نیپال کے وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس تباہ کن سیلاب کے پیچھے ممکنہ طور پر زلزلہ اور اس کے نتیجے میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ ہو سکتا ہے۔

تاہم حادثے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب تبت میں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے پر ذاتی طور پر ہدایات جاری کی ہیں۔چینی حکام نے امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔نیپال میں اس قدرتی آفت کو 2015 کے تباہ کن زلزلے کے بعد ملک کی سب سے بڑی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔ 2015 کے زلزلے میں تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔حکام کے مطابق سب سے بڑا چیلنج دشوار گزار پہاڑی علاقے، خراب موسم اور سیلاب کے باعث متاثرہ مقامات تک رسائی ہے۔ریسکیو ٹیمیں لاپتا سیاحوں سمیت دیگر متاثرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *