dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخورج کے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

راولپنڈی: خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔  کارروائیوں کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں جنوبی وزیرستان اور بنوں جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے بارودی مواد سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا اور انہیں گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ساسول میں بھی فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کوارڈ کاپٹر کی مدد سے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ برقرار رہے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک عزم استحکام ویژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *