dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

ژوب سے مبینہ اغواء طالب علم بریال خان مندوخیل بحفاظت بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

14 سالہ طالب علم کو ژوب سے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا، جس کے بعد واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا

کوئٹہ: ژوب سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والے ساتویں جماعت کے طالب علم بریال خان مندوخیل کو کوئٹہ پولیس نے بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ اغواء کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بازیاب طالب علم اور گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی حصار میں کوئٹہ سے ژوب منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ طالب علم بریال خان مندوخیل کو ژوب سے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا، جس کے بعد واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ FIR نمبر 102/2026 کے تحت دفعہ 365 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ سٹی ژوب میں درج کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر طالب علم کی بحفاظت بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء مندوخیل کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی طالب علم کو بحفاظت بازیاب کروایا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران صابر شاہ ولد فضل شاہ، عبدالسلام ولد ماشو اور انعام اللہ ولد بسم اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ بازیاب طالب علم اور تینوں گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ سے ژوب پہنچا دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ژوب پہنچنے کے بعد واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مبینہ اغواء کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *