dailyreformer.pk
November 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈننس فیکٹریز (POF) واہ کا دورہ


راولپنڈی، 29 اگست 2026ء:
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS & CDF) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) و ہلالِ جرأت، نے پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پاکستان آرڈننس فیکٹریز (POF) واہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پی او ایف کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور ملکی سطح پر مختلف اقسام کے دفاعی سازوسامان کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے اسلحہ و گولہ بارود کے ٹیسٹ اور آزمائشیں بھی دیکھیں، جو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری، جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
انہیں DIPRA آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پی او ایف کو کارپوریٹ ادارے میں تبدیل کرنے کے عمل میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل کو مقامی سطح پر دفاعی پیداوار بڑھانے اور جدید بنانے کی جاری کوششوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس کے تحت دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع کر دیں گے۔
دورے کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار، تکنیکی جدت اور دفاعی صنعتی صلاحیتوں کے فروغ کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *