dailyreformer.pk
November 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

وفاق کے زیر انتظام سرکاری ہسپتالوں کا ایک اور بڑا سکینڈل

سات وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں 2108 ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی سامنے آئی ہے. تفصیلات کے مطابق ان ہسپتالوں کی منظور شدہ آسامیاں 5602 ہیں جبکہ 3494 ڈاکٹر،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کام کررہا ہے. پمز سمیت کسی ہسپتال میں عملہ ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہی پورا نہیں ۔

بڑے سانحہ کا شکار ہونے والا سب سے بڑا ہسپتال پمز بھی عملے کی کمی کا شکار ہے. پمز کی منظور شدہ آسامیاں 2453 ہیں جبکہ صرف 1419 ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہیں۔پمز میں 1034 طبی عملے کے افراد کی کمی ہے. پولی کلینک ہسپتال میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی آسامیاں 1132 ہیں. اس وقت 893 افراد کا طبی عملہ موجود 239 آسامیاں خالی ہیں.

نیرم میں طبی عملے کی منظور شدہ تعداد 161 جبکہ 132 کا عملہ کام کررہا ہے 29 کی کمی۔ شیخ زید ہسپتال لاہور میں طبی عملے کی آسامیاں 1216 اس وقت 793 کام کررہے ہیں.شیخ زید ہسپتال میں 423 افراد کی کمی جبکہ وفاقی جنرل ہسپتال اسلام آباد میں بھی 47 افراد کے طبی عملے کی کمی ہے. وفاقی جنرل ہسپتال میں منظور آسامیاں 212 جبکہ اس وقت 165 کا طبی عملہ موجود ہے. ضلعی محکمہ صحت کی 125 آسامیاں اور وفاقی حکومت کے ٹی بی مرکز راولپنڈی میں بھی 11 آسامیاں خالی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *