dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
اطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہراطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہر

آپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا۔ جہاں فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

بعد ازاں علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔بھاگ کے غیور عوام نے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ ضلع کچھی، بھاگ کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا کہ بلوچستان کے بہادر عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیں اور دہشتگردوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف بلوچستان پولیس اور عوام کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *