dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایک چارج میں 400 کلومیٹر؛ پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑی  متعارف

کراچی: چیری ماسٹر پاکستان نے پاکستان آٹو شو 2026 میں مکمل الیکٹرک گاڑی چیری کیو متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔کمپنی کے مطابق گاڑی کی آمد کے ساتھ ملک میں نئی انرجی گاڑیوں کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر الیکٹرک گاڑیوں کے پورٹ فولیو کو مزید وسعت دی جارہی ہے۔ چیری کیو کو شہری سفر اور روزمرہ آمدورفت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی 18 ستمبر کو پاکستان آٹو شو میں گاڑی کی قیمت کا اعلان کرے گی اور اسی روز اس کی بکنگ بھی شروع کردی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق چیری کیو کی لانچنگ ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پاکستان میں نئی انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران نئی انرجی وہیکلز کے شعبے میں 392 فیصد اضافہ ہوا اور یہ مجموعی آٹو موبائل مارکیٹ کا تقریباً 15 فیصد حصہ بن چکا ہے۔

چیری کیو میں 42.7 کلو واٹ آور کی بیٹری نصب ہے، جو این ای ڈی سی سائیکل کے مطابق ایک چارج پر 400 کلومیٹر تک سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ گاڑی کی توانائی کی کارکردگی 9.4 کلومیٹر فی یونٹ تک ہے۔ گاڑی میں لیول ٹو ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز شامل ہیں، جن میں 21 معاون فیچرز، آٹومیٹک پارکنگ اسسٹ، 15.6 انچ کی 2.5K ڈسپلے، موبائل کنیکٹیویٹی اور وہیکل ٹو لوڈ سہولت شامل ہے۔کمپنی کے مطابق سالانہ 20 ہزار کلومیٹر چلنے والی روایتی پیٹرول گاڑی پر تقریباً 4 لاکھ 88 ہزار روپے کا ایندھن خرچ ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں اضافی شمسی بجلی سے چارج ہونے والی چیری کیو کے سالانہ توانائی اخراجات تقریباً 30 ہزار روپے ہوں گے۔کمپنی نے بتایا کہ پاکستان نے 2024 میں تقریباً 17 گیگا واٹ سولر پی وی صلاحیت درآمد کی، جس سے روف ٹاپ سولر کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ گھرانے اضافی شمسی بجلی کو گرڈ میں واپس بھیجنے کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *