dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

ملک میں چینی ذخائر، کرشنگ سیزن کی ضروریات کے حوالے سے اہم اجلاس

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کے ذخائر اور کرشنگ سیزن کی ضروریات کے حوالے سے اہم اجلاس میں ملکی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شوگر اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں چینی کے ذخائر، مارکیٹ کی صورت حال اور آئندہ کرشنگ سیزن کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے چینی کے موجودہ ذخائر اور متوقع پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ موجودہ چینی ذخائر اور متوقع پیداوار آئندہ کرشنگ سیزن تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ چینی کی دستیابی اور مارکیٹ کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔نائب وزیراعظم نے غذائی تحفظ اور مارکیٹ میں استحکام یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور بروقت اقدامات پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے ضروری اشیائے خورونوش کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ صارفین کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *