dailyreformer.pk
October 18, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

عوام پر بوجھ میں اضافہ؛ 10 دن میں پیٹرول 25 روپے تک مزید مہنگا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین عوام پر بھاری بھرکم بوجھ بن گیا ہے۔یکم سے 10 ستمبر تک صرف 10 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق 10 روز میں پیٹرول فی لیٹر 24 روپے 96 پیسے مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اس دوران ڈیزل کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی جبکہ پیٹرول صرف ایک روز کے لیے سستا ہوا۔پیٹرول کی قیمت کہاں سے کہاں پہنچ گئی؟دستاویزات کے مطابق یکم ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 342 روپے 79 پیسے تھی، جو 10 ستمبر کو بڑھ کر 367 روپے 75 پیسے ہو گئی۔ اس طرح صرف 10 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 96 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔2 ستمبر کو پیٹرول 1 روپے 8 پیسے مہنگا کیا گیا۔ 3 ستمبر کو 2 روپے 29 پیسے اور 4 ستمبر کو 2 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا۔

ایک روز کمی، پھر مسلسل اضافہ5 سے 7 ستمبر کے لیے پیٹرول 3 روپے 13 پیسے سستا کیا گیا، تاہم اس کے بعد دوبارہ اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور 8 ستمبر کے لیے پیٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا جبکہ 9 ستمبر کے لیے 5 روپے 58 پیسے اضافہ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق 10 ستمبر کے لیے پیٹرول مزید 3 روپے 40 پیسے مہنگا کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی۔ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہدستاویزات کے مطابق یکم ستمبر کو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 41 پیسے مقرر تھی، جو 10 ستمبر کو بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے کی سطح پر پہنچ چکی تھی۔2 ستمبر کو ڈیزل 51 پیسے مہنگا کیا گیا، 3 ستمبر کو 1 روپے 11 پیسے اور 4 ستمبر کو 2 روپے 28 پیسے اضافہ کیا گیا۔ پھر 5 سے 7 ستمبر کے لیے ڈیزل 3 روپے 72 پیسے مہنگا کیا گیا۔10 ستمبر تک ڈیزل 392 روپے 67 پیسے پر پہنچ گیادستاویزات کے مطابق 8 ستمبر کے لیے ڈیزل 3 روپے 72 پیسے مزید مہنگا ہوا جبکہ 9 ستمبر کے لیے اس کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے اضافہ کیا گیا اور 10 ستمبر کے لیے ڈیزل 6 روپے 72 پیسے مزید مہنگا کیا گیا۔اس مسلسل اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 روز کے دوران مجموعی اضافہ 22 روپے 26 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *