dailyreformer.pk
October 18, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

ملک میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا فروغ؛ طویل مدتی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز

کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے فروغ کے لیے اہم اصلاحات تجویز کردی ہیں۔ان تجاویز کے تحت رئیل اسٹیٹ سے آمدن اور متعلقہ اثاثوں کا کم از کم تناسب 75 فیصد سے کم کرکے 65 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے اسپانسرز، ڈائریکٹرز اور متعلقہ اداروں سے قرض کی مدت 24 ماہ سے بڑھا کر 36 ماہ کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔ تجاویز میں رینٹل اور انویسٹمنٹ رئیل اسٹیٹ اسکیموں کی لسٹنگ کے لیے ایک سال کی اضافی مہلت دینے پر غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ اسکیموں کو کم از کم ایک سال کے لیے خالی زمین اور پلاٹ رکھنے کی اجازت دینے پر غور کرنے کی سفارش کی ہے۔ مخصوص گروپ ٹرسٹس اور ملازمین کے فنڈز کو غیر فہرست شدہ رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے پر بھی غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ سرکاری اور ترقیاتی اداروں سے جائیداد کا حصول مزید آسان بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے طویل مدتی سرمایہ کاری اور شفاف رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو فروغ ملے گا۔ایس ای سی پی نے مجوزہ ترامیم پر اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *