کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں سینئر افسران سے حلف لیا کہ بلوچستان میں کوئی سرکاری ملازمت فروخت نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ملازمتوں کی خرید و فروخت ثابت ہوئی تو نہ کوئی سیکرٹری بچے گا اور نہ وزیر۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ملازمتوں کی خرید و فروخت پر سخت مؤقف

Leave a Reply