dailyreformer.pk
October 18, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات، احتجاجی تحریک پر بات چیت

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات، احتجاجی تحریک پر بات چیت

اسلام آباد: 

تحریک انصاف کے وفد کی آج مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شامل ہیں۔

وفد کا مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے استقبال کیا۔ جس کے بعد ملاقات ہوئی جس میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک پر بات کی گئی۔

ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے جوائنٹ اپوزیشن پر بات ہوئی تھی سینیٹ و قومی اسمبلی میں جوائنٹ اپوزیشن پر اتفاق ہوا تھا، جوائنٹ اپوزیشن کے حوالے سے آج پہلی میٹنگ ہوئی، ہم نے فیصلہ کیا کہ قومی معاملات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جا رہی ہے، جوائنٹ اپوزیشن پلیٹ فارم سے اسمبلی اجلاس سمیت قیدیوں کے معاملے پر متفقہ مشاورت ہوگی، آج پہلی ملاقات خوش آئند رہی اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، مشاورتی اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس پر بات چیت ہوئی، ملک میں صوبوں کی قیام سمیت مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی، بلوچستان میں بدامنی سمیت دہشت گردی و مسائل پر بات ہوگی، ملک جن مسائل میں گھرا ہے اس میں کوشش ہو گی کچھ کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *