dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

کور کمانڈر کوئٹہ کی میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی نشست، بلوچستان کی سیکیورٹی پر بریفنگ

کورکمانڈر کوئٹہ سے میڈیا کے نمائندوں کی خصوصی نشست میں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ سے پاکستان کے میڈیا نمائندگان کی خصوصی نشست ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورت حال پر میڈیا وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا اور اس موقع پر میڈیا کے وفد نے دہشت گردوں سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھی مشاہدہ کیا۔ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کور کمانڈر کوئٹہ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی اقدامات آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔کور کمانڈر کوئٹہ سے ملاقات کے بعدا میڈیا کے وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا خصوصی دورہ بھی کیا اور بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *