dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

مدینہ منورہ سے 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل

مدینہ منورہ سے 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل

سعودی عرب نے مدینہ کے علاقے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن معدنی خام مال کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں نایاب ارضی معدنیات کے ساتھ یورینیم بھی شامل ہے۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے یہ اعلان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے 70 ویں باقاعدہ اجلاس کے دوران کیا۔

شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق مدینہ میں جبل سید منصوبے کے مقام پر کی جانے والی تلاش اور ارضیاتی مطالعات کے دوران اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں تقریباً 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ذخائر میں نایاب ارضی عناصر کی مقدار نمایاں طور پر زیادہ ہے، بالخصوص ریئر ارتھ ایلیمنٹس جبکہ یورینیم کی بھی حوصلہ افزا مقدار پائی گئی ہے۔

سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ دریافت ملک میں معدنی وسائل کی تلاش اور ترقی کی کوششوں کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ نایاب ارضی معدنیات جدید ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، برقی گاڑیوں اور قابلِ تجدید توانائی سمیت مختلف اہم صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

دریافت کی تفصیلات سعودی عرب کے معدنی اور توانائی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور ملک کی معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر متنوع بنانے کی کوششوں کے تناظر میں بھی اہم قرار دی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *