dailyreformer.pk
October 18, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

فیول اسکیم کا حصہ نہیں بنیں گے، زبردستی کرنے پر پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، پی پی ڈی اے

کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے اعلان کیا ہے کہ سبسڈی شدہ رقم کی ادائیگی کے طریقے کی وضاحت تک ڈیلرز فیول اسکیم کا حصہ نہیں بنیں گے، اگر زبردستی کی گئی تو پیٹرول پمپ اسٹیشنز بند کر دیں گے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے عہدے داروں اور ڈیلرز کے ہمراہ کراچی میں کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی فیول سبسڈی کے پروگرام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔وائس چیئرمین انور کمال نے کہا کہ سبسڈی شدہ رقم کی ادائیگی کے طریقے کی وضاحت تک ڈیلرز اس اسکیم کا حصہ نہیں بنیں گے، زبردستی کی گئی تو فیول اسٹیشنز بند کر دیں گے۔ حکومت نے ڈیلرز سے مشاورت کے بغیر فیول ریلیف اسکیم وضع کرلی، ریلیف اسکیم کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم اس پر تحفظات ہیں، عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف دیا جائے۔

چیئرمین ملک خدا بخش نے کہا کہ فیول ریلیف کا اقدام قابل تعریف ہے لیکن ہمیں اس اسکیم کے طریقہ کار پر اعتراض ہے، سبسڈی شدہ رقم کی ادائیگی کون کرے گا، تاحال حکومت نے اس بارے میں کچھ واضح نہیں کیا، ڈیلرز کو بتایا جائے ڈیلرز کو سبسڈی کون ادا کرے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیول ریلیف کی رقم براہ راست صارفین کو ادا کی جائے، فیول سبسڈی کے لیے گزشتہ مکینزم کو استعمال کیا جائے، فیول ریلیف اسکیم کے حق میں ہیں لیکن طریقہ کار پر اعتراض ہے، اعتراضات دور ہونے تک عمل درآمد روکا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *