dailyreformer.pk
October 18, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی

سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی

امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید F-35 لائٹننگ ٹو جنگی طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری دے دی مجوزہ دفاعی معاہدے کی مالیت 24.3 ارب ڈالر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پیکیج میں 48 F-35 طیاروں کے ساتھ 49 انجن، مواصلاتی و الیکٹرانک جنگی نظام، اسپیئر پارٹس، تربیتی سامان، سمیولیٹرز اور دیگر معاون آلات شامل ہوں گے۔

تاہم معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری بھی درکار ہے۔

F-35 اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید لڑاکا طیارہ ہے اور اسرائیل اس وقت مشرق وسطیٰ کا واحد ملک ہے جو یہ طیارے آپریٹ کر رہا ہے۔

سعودی عرب کئی برس سے F-35 حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اپنی فضائیہ کو جدید بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ فروخت سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اور امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ باہمی تعاون کو بہتر بنائے گی جبکہ واشنگٹن کے مطابق اس سے خطے میں فوجی توازن تبدیل نہیں ہوگا۔

مجوزہ معاہدہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید وسعت کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم کانگریس میں اس پر جانچ پڑتال متوقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *