dailyreformer.pk
November 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalRequest for Bids Project Management Unit Balochistan Education Support Programmeبلوچستان کے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور ڈیجیٹل تعلیم پر توجہ دیں: گورنرقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم اور شاہراہ کھول دی گئیکوئٹہ ڈویژن میں 125 بند اسکول دوبارہ فعال، 46 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیکوئٹہ کے تھانوں میں شہریوں کی شکایات ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو نظام نصبکوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹسبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalRequest for Bids Project Management Unit Balochistan Education Support Programmeبلوچستان کے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور ڈیجیٹل تعلیم پر توجہ دیں: گورنرقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم اور شاہراہ کھول دی گئیکوئٹہ ڈویژن میں 125 بند اسکول دوبارہ فعال، 46 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیکوئٹہ کے تھانوں میں شہریوں کی شکایات ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو نظام نصبکوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹسبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایت

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی پر سینکڑوں آن لائن اکاؤنٹس ہیک کر کے انہیں جعلی خبروں کی تشہیر کے لیے استعمال کیا ہے۔ ان پوسٹس کا مقصد یوکرین کے حق میں عوامی حمایت کو کمزور کرنا تھا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اپریل سے اب تک ایسی تقریباً دو ہزار پوسٹس ہٹائی جا چکی ہیں، جو مختلف وقفوں سے سامنے آ رہی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل روسی ہیکرز کی جانب سے آن لائن گمراہ کن معلومات پھیلانے کی مہم میں ایک نئے اور زیادہ جارحانہ مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

کلیمسن یونیورسٹی کے میڈیا فارنزکس ہب کے ڈائریکٹر ڈیرن لنول نے اخبار کو بتایا کہ روسی ہیکرز اب بھی نئے طریقے آزما رہے ہیں۔ ان کے مطابق پہلے وہ فرضی اکاؤنٹس اور من گھڑت مواد پر انحصار کرتے تھے، مگر اب ان کی حکمتِ عملی مزید تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

محققین اور انٹرنیٹ پر نگرانی کرنے والے گروپ ’ڈی ٹیم‘ نے ان پوسٹس کا تعلق ماسکو میں قائم کمپنی سوشل ڈیزائن ایجنسی سے جوڑا ہے جس پر آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *