شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئے جسے لندن اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرنے کا موقع ملا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کی۔ لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے سی ای او ڈیوڈ سوئمر اور سینئر حکام نے استقبال کیا۔شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تقریب میں مدعو کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلیے بہت محنت کی، آج میکرواکنامک اشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 3 ارب ڈالرز کے یورو بانڈز کا اجرا معیشت کی مضبوطی کی واضح مثال ہے، دوبارہ اجرا معیشت کو صحیح سمت پر گامزن کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ کے دورے کے دوران آج لندن میں دنیا کے معروف مالیاتی اداروں بارکلیز، جے پی مورگن، سٹی، بلیک راک اور روتھ شیلڈ اینڈ کو کے اعلیٰ حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے، معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور عالمی مالیاتی شعبے کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بارکلیز کے ہیڈ آف پرائیویٹ بینک اینڈ ویلتھ مینجمنٹ یو کے محمد کمال سید سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں بینک کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے

Leave a Reply