dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

بلوچستان اور پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان اور پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 اور عزم استحکام وژن کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فورسز کے آپریشنز میں  دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کو تباہ کرنے کے ساتھ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب عزم استحکام وژن کے تحت خیبرپختونخوا میں بھی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں اور سرنگوں کو تباہ کیا گیا، جبکہ بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔  کارروائی کے دوران متعدد خارجی دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد برآمد کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *