dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج

ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج

ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس میں  ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں مقامی شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ اس سلسلے میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں 39 فری میڈیکل کیمپس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

ان میڈیکل کیمپس میں 5 ہزار 640 مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور علاج کیا گیا، جبکہ مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

فری میڈیکل کیمپس قلعہ سیف اللہ، کوہلو، چمن، ژوب، ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، سبی اور لورالائی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں لگائے گئے۔ ان کیمپس کے ذریعے دورافتادہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

مفت میڈیکل کیمپس میں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو صحت سے متعلق طبی آگہی بھی فراہم کی گئی۔ اس دوران مریضوں کے مفت طبی معائنے اور علاج کے علاوہ ضرورت کے مطابق ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں مستحق افراد نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو بھرپور انداز میں سراہا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *