dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے باقی 3 پاکستانی بھی بحفاظت بازیاب ہوگئے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خوش خبری سنائی ہے کہ صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے جہاز پر سوار باقی تین پاکستانیوں کو بھی بحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ہائی جیک ہونے والے جہاز ایم ٹی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے بقیہ 3 ارکان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی عملے کے باقی تین ارکان عمران علی، محمد یاسین اور سید حسین یوسف کو کامیابی سے بازیاب کرایا گیا اور یہ تینوں جبوتی میں پاکستانی سفارت خانے کی ٹیم کے ہمراہ عدیس ابابا پہنچ گئے ہیں۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ تینوں پاکستانی انشا اللہ ایتھوپین ایئرلائنز کی کراچی جانے والی پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان روانہ ہوں گے، 7 اکتوبر کو آمد متوقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *