dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

کوئٹہ میں موسم تبدیل ہوتے ہی مختلف موسمی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ

کوئٹہ میں موسم تبدیل ہوتے ہی مختلف موسمی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ

کوئٹہ:

کوئٹہ میں موسم تبدیل ہوتے ہی مختلف موسمی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔ بچے، خواتین، نوجوان اور بزرگ بڑی تعداد میں نزلہ، زکام، کھانسی، بخار، گلے کی خراش، جسم میں درد اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، جبکہ دمہ اور الرجی کے مریضوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

شہر کے درجہ حرارت میں اچانک کمی، خشک اور سرد ہواؤں کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں شہری موسمی بیماریوں کی شکایات کے ساتھ علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

موسم کی تبدیلی کے دوران وائرل انفیکشنز تیزی سے پھیلنے جبکہ سرد اور خشک ہوا سانس کی بیماریوں، دمہ اور الرجی کے مریضوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال گردوغبار اور سرد ہوا سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جبکہ نیم گرم پانی، گرم مشروبات، سوپ اور متوازن غذا کا استعمال بھی مفید ہے۔

ان کے مطابق بیماری کی علامات برقرار رہنے یا سانس لینے میں دشواری کی صورت میں خود سے ادویات استعمال کرنے کے بجائے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں جبکہ والدین بچوں کو سرد ہوا اور اچانک درجہ حرارت میں تبدیلی سے محفوظ رکھنے، جبکہ بزرگوں اور پہلے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *