dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں سعودیہ ایئر لائنز کا پائلٹ بھی جاں بحق ہوا، حکام کی تصدیق

ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں سعودیہ ایئر لائنز کا پائلٹ بھی جاں بحق ہوا، حکام کی تصدیق

ریاض

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریاض ایئرپورٹ پر دو حملوں کے نتیجے میں سعودیہ ایئرلائنز کے پائلٹ سمیت 3 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

سعودیہ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں پائلٹ کیپٹن حمود علی الکلثمی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعرات کو ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں جان سے گئے۔

عرب نیوز کے مطابق پہلے حملے میں ایئرپورٹ کی تنصیبات جبکہ دوسرے حملے میں سعودیہ ایئرلائنز کے ایک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی کے مطابق حملوں کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیموں اور متعلقہ حکام نے کارروائی شروع کردی۔ حملوں میں تین سعودی شہری ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعلقہ سکیورٹی اداروں کے تعاون سے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مسافروں سمیت ایئرپورٹ عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ کی تمام آپریشنل سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں اور فضائی آمدورفت معمول پر آگئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *