dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

خطے  میں کشیدگی؛ 42 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار، ہزاروں مسافر پریشان

خطے میں کشیدگی؛ 42 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار، ہزاروں مسافر پریشان

لاہور:

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن ایک بار پھر شدید متاثر ہوگیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے درجنوں پروازیں منسوخ اور متعدد کئی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک میں کشیدہ صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 42 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ 68 پروازیں 2 سے 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے مختلف مقامات پر جانے والے مسافروں کے سفری شیڈول بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانے والی پروازوں کی منسوخی سے سب سے زیادہ مشکلات عمرہ زائرین کو پیش آرہی ہیں۔ سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 13 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ 12 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ کی گئیں اور 13 پروازوں کی روانگی یا آمد میں تاخیر ہوئی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی فضائی آپریشن متاثر ہوا، جہاں 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دوسری جانب ملتان ایئرپورٹ سے بھی 7 پروازوں کی منسوخی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی اور سیکیورٹی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ عمرہ زائرین بھی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں۔

پی آئی اے کا ریاض کیلیے فضائی آپریشن معطل

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے ریاض کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پی آئی اے کال سینٹر 786-786 -111 پر رابطہ کریں۔ انہوں نے صورت حال کے باعث مسافروں کو درپیش زحمت پر معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *