dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

اسلام آباد انتظامیہ نے دارالحکومت میں دفعہ 144 کے حوالے سے خبردار کردیا

اسلام آباد انتظامیہ نے دارالحکومت میں دفعہ 144 کے حوالے سے خبردار کردیا

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ہر قسم کے اجتماعات اور اکٹھ پر پابندی عائد ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس حوالے سے شہریوں کو متعلقہ احکامات کی پابندی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے علاوہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

انتظامیہ نے خبردار کیا کہ اس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، اس لیے شہری کسی بھی ایسے اجتماع یا سرگرمی میں شرکت سے گریز کریں جو نافذ قوانین کی خلاف ورزی ہو۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور شہر میں نافذ پابندیوں کا احترام کریں۔

انتظامیہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *